سانحہ ڈھنک اندوہناک واقع اور بلوچ قومی غیرت للکارنے کے مترادف ہے ، اصغر رند

سانحہ ڈھنک اندوہناک واقع اور بلوچ قومی غیرت للکارنے کے مترادف ہے ، اصغر رند

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بی این پی عوامی کے مرکزی سینئیر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے کہا کہ سانحہ ڈھنک اندوہناک واقع اور بلوچ قومی غیرت للکارنے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ڈکیتی کی آڑ میں گولیوں کی بوچھاڑ سے ایک خاتون کی شہادت اور بچی کو زخمی کرنے کے واقع نے سماج میں پیدا ہونی والی بے چینی اور ریاستی اداروں کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دئیے ہیں جس کا تدارک انتظامیہ پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زمہ داری ہے لیکن تواتر کے ساتھ پے در پے سانحات چوری ڈکیتی رہزنی گھروں میں گھس کر خواتین و اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنا روز کا معمول بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے کیچ شدید بد امنی چوری ڈکیتی رہزنی اور سماجی برائیوں کی آماجگاہ بن کے رہ گیا ہے اور کیچ کے عوام خوف کے ماحول میں میں رہ رہے ہر طبقہ فکر پریشانی شکار ہے تاجر دکاندار کاروباری شخصیات مزدور گھروں میں رہنے والی خواتین سمیت ہیجانی سی کیفیت میں مبتلا ہیں ہم نے مسلسل ایسے واقعات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اقتدار و اختیار ضلعی انتظامیہ پولیس لیویز قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے چوری ڈکیتی رہزنی کرنے والے گروہوں کی گرفتاری کیلئے زور دیتے رہے ہیں مگر افسوس کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا حکومت بلوچستان ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی سے کیچ ڈھنک کا سانحہ پیش آیا جس سے آج پورا کیچ سوگوار ہے انہوں نے کہا کہ خاتون کی شہادت اور بچی کی زخمی ہونے کے باوجود جس بہادری دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ پولیس کے حوالے کیا یہ عمل انتہائی قابل ستائش ہے جس کی نشاندھی سے ڈکیت گروہ کے سرغنوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں تک بہ آسانی پہنچا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے حکومت بلوچستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں خاتون کو سرکاری شہید قرار دے کر زخمی بچی کا اعلاج سرکاری طور پر کیا جائے نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر بی این پی عوامی عوام کے ساتھ مل شدید احتجاج کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!