اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان کے انسانی حقوق کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ ایک مربوط کوشیش تھی۔ہر خطے سے پاکستان کو حمایت ملی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا بہت بڑے اور موثر ممالک نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا۔وزیر اعطم نے بھی خطوط لکھے ۔ ہماری حکومت نے پاکستان میں بہتری کی کوشیش کی ہے۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشیش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا انسانی حقوق کونسل میں کشمیر کے مسئلے کو اجا گر کریں گے۔ انہوں نے کہا بیرون ممالک ہندوستان کی پالیسیوں اور کشمیر میں اس کے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے یہ فورم اہم ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کشمیریوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہے کہ. ہم سفارتی, اخلاقی اور ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ابنہوں نے کہا مسلم کاز اور انسانی حقوق کا تحفظ پاکستان کی ترجیح ہوں گے۔
