حاجی واحد شاہوانی کی ٹارگٹ کلنگ ‘ میر اصغر ملنگزئی کی رہائش گاہ پر فائرنگ قابل مذمت ہے ‘ بی این پی

حاجی واحد شاہوانی کی ٹارگٹ کلنگ ‘ میر اصغر ملنگزئی کی رہائش گاہ پر فائرنگ قابل مذمت ہے ‘ بی این پی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں شیخ زید ہسپتال کے قریب حاجی عبدالواحد شاہوانی کی ٹارگٹ کلنگ ‘ ان کے بھائی عبدالقیوم شاہوانی کو زخمی کرنے اور خاران میں پارٹی کے سینئر رہنماءمیر اصغر ملنگزئی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دانستہ طور پر ایک بار پھر کوئٹہ و بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے شیخ زید سے سریاب کاسی آباد تک مستونگ پڑنگ آباد درجنوں افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا کیا گیا ان تمام بلوچ قبائل کی معروف شخصیات شامل تھیں انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے فوری اقدامات کریں بلوچستان بھر میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانیں ضائع نہ ہو سکیں پارٹی کے سینئر رہنماءمیر اصغر ملنگ کی رہائش گاہ پر گزشتہ شب فائرنگ بلوچ روایات کے برعکس اقدام اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کو آگاہی دینے کے باوجود اب تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے پولیس ‘ انتظامیہ ‘ سیکورٹی اداروں کوامن و امان کے حوالے سے اربوں روپے دیئے جاتے ہیں مگر دن دیہاڑے قتل و غارت گری اور خاران کاواقعہ سوالیہ ہے پولیس اور انتظامیہ کے حکام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امن و امان کو یقینی بنانے میں تمام سہولیات بروئے کار لائے تاکہ قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!