کوئٹہ ‘ نان بائی ایسوسی ایشن کا جمعرات سے تندوز غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ ‘ نان بائی ایسوسی ایشن کا جمعرات سے تندوز غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: نان بائیان ایسوسی ایشن نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے روٹی کی مناسب ریٹ نہ دینے کے خلاف کل بروز جمعرات سے تندور بند کرکے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ اس بات کا اعلان چیئرمین نان بائیاں ایسوسی ایشن نعیم خان خلجی ، صدر حاجی رضا محمد خلجی ودیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں مہنگائی آسمان کو چو رہی ہیں ایک طرف فی کلو آٹے کی بوری 7ہزار روپے میں مل رہی ہے تو دوسری جانب گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں فی سلنڈر گیس 14روپے میں مل رہی ہے جبکہ دن کو ایک تندور پر 2سلنڈرز گیس بھی کم پڑ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2016میں انتظامیہ کی جانب سے انہیں فی روٹی 20روپے میں فروخت کرنے کا ریٹ ملا جو ابھی تک برقرار رہے ایسے حالات میں انہیں منافع تو کجا بلکہ انہیں نقصان ہورہا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی سے بارہاں ملاقاتیں کی اور اس جانب اعلی حکام کی توجہ مبذول کرائی اور مطالبہ کیا کہ انہیں فی روٹی 30روپے میں فروخت کرنے دیا جائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے اس لئے انہیں مجبورا راست اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرنا پڑا ۔ انہوں نے عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعرات سے کوئٹہ شہر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کریں گے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان کا ساتھ دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!