کراچی کے سول اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کے انتقال پر لواحقین نے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خادم قریشی کے مطابق مریض کی حالت تشویش ناک تھی جبکہ مریض کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ڈاکٹر خادم قریشی کے مطابق مریض کو ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا، دورانِ علاج مریض دم توڑ گیا جس پر لواحقین نے اسپتال میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔لواحقین نے اسپتال میں احتجاج کیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
