میرا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ نہیں ہے ، عبدالقادر بلوچ

میرا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ نہیں ہے ، عبدالقادر بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : مسلم لیگ نون بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ نہیں ہے۔ عبدالقادر بلوچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال پر اپنے پرانے اور نئے ساتھیوں سے مشاورت کروں گا، تمام نئے اور پرانے ساتھیوں کو 7 نومبر کو مشاورت کیلیے بلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد میڈیا پر اپنا موقف پیش کروں گا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان کی قیادت اپنی جماعت کے بیانیے سے ناراض ہوگئی۔ ن لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قبول نہیں ہے، مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!