چارجماعتی اتحاد اور ایکشن کمیٹی کے تحفظات کو دور کرنا اولین ترجیح ہے ‘ ثناءبلوچ

چارجماعتی اتحاد اور ایکشن کمیٹی کے تحفظات کو دور کرنا اولین ترجیح ہے ‘ ثناءبلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خاران:بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماءاور ایم پی اے خاران ثناءبلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی نظرئیے اور شعور کے ہتھیار سے لیس جمہوری پارٹی ہے ہم عوام اور عوامی قوت پر یقین رکھتے ہیں اختلافات جہموریت کا حسن ہے چار جماعتی اور بے روزگار ایکشن کمیٹی کے تحفظات درست اور قابل توجہ ہیں ان کی قربانیاں اور کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس ساری صورتحال کو اس نہج تک پہنچانے میں کچھ نظریہ اور شعور سے نہتیے لوگ فرسودہ نظام کو خطرے میں دیکھ کر نظریاتی سیاسی کارکنوں سے خوف زدہ ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم پی اے خاران واجہ ثنا بلوچ نے چار جماعتی اتحاد کے چئیرمین سرور بلوچ کے گھر آمد پر گفتگو کے دوران کہی۔انھوں مزید کہا کہ اگر عام لوگ اپنے قومی سیاسی وسماجی حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں تو فرسودہ نظام کے ذریعے حکمرانی کرنے والے ریت کی دیوار ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ خاران کے نچلے طبقے کے عوام مزدور نادار ،اور غریب پڑھے لکھے لوگ متحد ہوکر اپنے درمیان میں سے سیاسی قیادت نے مجھ پر اعتماد کرکے کامیابی سے ہمکنار کیا انہوں نے کہا کہ میں کوئی میر سردار نہیں بلکہ ایک عام انسان ہوں خاران کے غیور عوام نے ملکر مجھے ایم پی اے شپ کا اعزاز دیا ان کے تواقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں ملکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا سماج کو بدلنے کے لیے اور ترقی کی راہ کا تعین کرنے کے لیےعوام جماعتی سیاست کے زریعے علاقے کی فلاح اور ترقی کو فروغ دے۔مصنوعی سیاسی پارٹیوں اور مصنوعی قیادت کبھی بھی عام لوگوں کے دکھوں کا مداوا نہیں کرسکتی انھوں کہا کہ کوتائیاں انسان سے ہوتی ہے مجھے آپ لوگوں کی تعاون اور رہنمائی کی ضرورت ہے چار جماعتی اور بے روزگار ایکشن کمیٹی کے تحفظات کو دور کرنا اولین ترجحیات میں شامل ہیں اور پارٹی ہر مشکل میں ان کے ساتھ ہوگی اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ناظم میر شوکت بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنما سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین میر صغیر بادینی بے روزگار ایکشن کمیٹی کے چئیرمین طاہر وفا امانت حسرت غلام رفیق بلوچ پیپلز پارٹی کے رہنما حمید بلوچ جمعیت نظریاتی کے ضلعی امیر سیاسی و قبائلی رہنما میر فضل سمالانی میر محمد خان سہر بی این پی کے سابق ضلعی صدر حاجی غلام حسین بلوچ میر غلام دستگیر مینگل حاجی محمد عارف بڑیچ میر ممتاز سیاپاد اصغر ملنگزئی عرفان شیخ نجیب نوشروانی خلیل جلالزئی و دیگر بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!