حب اور اوستہ محمد ، مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ، چاغی اور نوشکی میں  منشیات برآمد چار ملزمان گرفتار

حب اور اوستہ محمد ، مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ، چاغی اور نوشکی میں منشیات برآمد چار ملزمان گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( نمائندگان + نیوز ایجنسیاں) بلوچستان کے علاقے حب اور اوستہ محمد میں ہونے والے ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ چاغی اور نوشکی میں پولیس کی مختلف کاروائیوں میں منشیات برآمد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔منگل کے روز بلوچستان کے علاقے حب میں آر سی ڈی شاہراہ پر موٹر سائیکل سوار 12سالہ مطا ہر ولد حا جی ملوک بنگلز ئی تیز رفتار ڈمپر کے کچلنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، اوستہ محمد کے علاقے فیض آباد شاہی چوکی کے قریب موٹر سائیکلوں میں ہونےوالے تصادم کے نتیجے میں عنایت اللہ نامی شخص جاں بحق جبکہ جاویدنامی شخص زخمی ہوگیا۔منگل کے روز بلوچستان کے ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں لیویز نے کاروائی کر تے ہوئے منشیات برآمد کرکے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔ ادھر نوشکی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!