اسرائیلی فوج نے پورا فلسطینی گاؤں تباہ کر دیا

اسرائیلی فوج نے پورا فلسطینی گاؤں تباہ کر دیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسرائیلی فوج نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغربی کنارے پر وادی اردن میں واقع پورا فلسطینی گاؤں ملیا میٹ کر دیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر وادی اردن میں واقع گاؤں خربط حمسہ کو بلڈوزور اور ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا۔ ایک متاثرہ فلسطینی نے بتایا کہ صیہونی افواج نے اس کارروائی سے قبل متاثرہ گاؤں کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کے لیے صرف 10 منٹ کا وقت دیا، جس کے بعد 18 مکانات پر مشتمل پورا گاؤں مسمار کر دیا۔ صیہونی فوج نے گھروں کے علاوہ فلسطینیوں کے مویشیوں کے لیے بنائے گئے گھر، پانی کے کنٹینر اور سولر پینل بھی تباہ کر دیے۔ فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے گاؤں کو تباہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ صیہونی افواج کی جانب سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے اقدامات سے روکا جائے۔ اقوام متحدہ کے مطابق وادی اردن میں 60 ہزار فلسطینی آباد ہیں لیکن اس علاقے کے 90 فیصد کو سی لینڈ کہا جاتا ہے جو مغربی کنارے کا تھری ففتھ ہے اور اس علاقے پر اسرائیل کا مکمل قبضہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!