قائد بلوچستان کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال ٹھیک نہیں، صحافی قبائلی تنازعات کو ہوا دینے سے گریز کریں‘ نوابزادہ شہزاد زہری

قائد بلوچستان کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال ٹھیک نہیں، صحافی قبائلی تنازعات کو ہوا دینے سے گریز کریں‘ نوابزادہ شہزاد زہری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

زہری:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نواب زادہ میر شہزادخان زہری نے کہا ہے کہ گزشتہ رو ز شائع ہونے والے ایک بیان میں ثناءاللہ زرکزئی نے مختلف الزامات عائد کئے میرے والد شہید امان اللہ زہری نے زہری واقعہ کے بعدپریس کانفرنس میں ان پر عائد تمام الزامات کو مسترد کیا تھا جبکہ میرے والد اور میرے بھائی میر ریاض خان زہری جو سرکاری افسر تھا انہیں بھی شہید کیا گیا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کے واقعات آج بھی زبان زد عام ہیں کہ جب طاقت کے نشے میں قبائلی اوراسلامی روایات کی پامالی کے مرتکب ہونے والے شخص پربہت سے لوگوں کے قتل کا الزام ہے اور اب و ہ بیانات دیکر قائد بلوچستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافی غیر جانبدار رہتے ہوئے قبائلی تنازعات کو ہوا دینے سے گریز کریں اوراپنے فرائض منصبی زمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!