پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین جاںبحق ہوگئے ، لیویز کے مطابق پیر کو پشین کے علاقے کلی ملیزئی میں انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے





