خاتون کو تھپڑ مارنے کے ملزم پی ٹی آئی رہنما خواتین کے تحفظ کے ادارے میں ہی تعینات

خاتون کو تھپڑ مارنے کے ملزم پی ٹی آئی رہنما خواتین کے تحفظ کے ادارے میں ہی تعینات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ساہیوال: پاکستان پوسٹ کی خاتون افسر کو تھپڑ مارنے کے کیس میں ضمانت پر موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما کو پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی (پی ڈبلیو پی اے) کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر تعینات کردیا گیا۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن کنیز فاطمہ چڈھر کی جانب سے پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکریٹری نوید اسلم کی تعیناتی نے بہت سے سوال اٹھا دیے ہیں۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے مقامی گروپس اس بات پر حیران ہیں کہ خاتون کے خلاف مبینہ طور پر تشدد میں ملوث شخص کیسے دوسری خواتین کا دفاع کرے گا۔ خیال رہے کہ 24 ستمبر کو جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) میں سینئر خاتون پوسٹ ماسٹر (ایس پی ایم) آفیسر صوفیہ قاسم کو تھپڑ مارنے اور بدتمیزی کرنے پر غلہ منڈی پولیس نے نوید اسلم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، بعد ازاں انہیں اسی دن جائے وقوع سے گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم اگلے دن انہیں عدالت سے ضمانت مل گئی تھی اور اب تک وہ ضمانت پر ہیں۔ ادھر شکایت کنندہ کے وکیل ملک فضل کریم نے ڈان کو بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ سمینہ اعجاز چیمہ کی عدالت میں اس کیس کی آئندہ سماعت 19 نومبر کو ہوگی۔ قبل ازیں 21 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج منیر حسین گل نے کیس کے خلاف نوید اسلم کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جبکہ فیصل آباد ریجن کے لیے وفاقی محتسب کے مشیر احسن جاوید اعوان نے بھی تشدد کیس کے خلاف ان کی درخواست کو کالعدم قرار دیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 16 اکتوبر کو جاری ہونے والے تعیناتی کے حکم میں ملازمت کی تفصیل کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کو رپورٹ کرنا، خواتین کے حقوق کی مہمات میں حصہ لینا، چیئرپرسن اور ڈی جی پی ڈبلیو پی اے کو آن بورڈ رکھتے ہوئے میڈیا کو بریفنگ دینا اور خواتین کے خلاف تشدد کی متاثرین کو مدد فراہم کرنا نوید اسلم کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!