پشاور: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی والدہ اور مریم نوازشریف کی دادی کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی گئی ۔ اتوار کو جلسے کے دور ان پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف بھی جلسہ سے خطاب کےلئے پہنچیں تھیں تاہم دادی کے انتقال کی اطلاع پر وہ جلسہ چھوڑ کر لاہور روانہ ہوئیں ۔ مریم نواز شریف نے جلسے کے شرکاءسے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ میں آپ سے بات کر نا چاہتی تھی لیکن میری دادی اور میاں محمد نوازشریف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے جس پر میں معذرت چاہتی کہ آپ سے بات نہیں کر سکی ۔ انہوںنے اس موقع پر اپیل کی کہ میری دادی کے دعائے مغفرت اور میرے والد نوازشریف کی صحت یابی کےلئے دعاءکریں بعد ازاں جلسے کے دور ان میاں نوازشریف کی والدہ کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی گئی۔
