جدہ میں آئل پلانٹ پر حوثیوں کاڈرون حملہ

جدہ میں آئل پلانٹ پر حوثیوں کاڈرون حملہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سعودی عرب کے شہر جدہ کے شمالی علاقے میں حوثیوں کی جانب سے آئل پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدہ میں آئل پلانٹ پر حوثیوں کے دہشت گرد حملے کے باعث آئل ڈسٹری بیوشن پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ سعودی وزارت توانائی کے عہدیداروں کے مطابق حملے سے نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی تیل کی سپلائی متاثر ہوئی۔ دوسری جانب اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جدہ میں آئل پلانٹ پر حوثیوں کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!