طلباء یونینز کی بحالی کیلئےجہد و جہد جاری رہے گی ، آل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشنز

طلباء یونینز کی بحالی کیلئےجہد و جہد جاری رہے گی ، آل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشنز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

آل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا اجلاس بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ کے زیر صدارت بی ایس او کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی بی ایس او کوہٹہ زون کے صدر صمند بلوچ نے چلایا جس میں پی ایس او کے یار محمد بریال، مزمل خان، بی ایس او کے ناصر زہری، نعمت بلوچ پی ایس ایف کے طاہر شاہ ، حکمت اللہ ، پی ایس ایف آزاد کے آرگنائزر کلیم اللہ، بی ایس او پجار کے علی نواز بلوچ، شکیل بلوچ، وسیم بلوچ و ایچ ایس ایف کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 27 نومبر کو طلباء یکجہتی مارچ کا سنگل پوائنٹ ایجنڈا زیر بحث رہا تمام طلباء تنظیموں نے اس حوالے سے اپنی تجاویز دی جن پہ سیر حاصل بحث ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کے 27 نومبر کو بروز جمعہ 12 بجے سہ پہر کو تمام تنظیموں کے کارکن میٹروپولیٹن کارپوریشن سے ریلی کے شکل میں پریس کلب تک اپنے مطالبات اور طلباء پہ ہونے والے استعصالی پالیسیوں کے خلاف مارچ کرینگے۔ اجلاس میں طلباء تنظیموں کے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو مارچ کے انتظامات اور سول سوسائٹی، وکلاء برادری، صحافی و دیگر لوگوں سے مل کر ان کو شرکت کی دعوت دے گی ۔
Attachments area

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!