کوئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹک ضلع کوئٹہ کے اجلاس پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرکی صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری میں منعقد ہوا اجلاس میں پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کی جانب سے ملتان میں سےاسی رہنماﺅں وکارکنوں کی گرفتاری ، ان پر تشدد ، غیر قانونی مقدمات درج کرنے اور سلیکٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف ملک بھر میں بروز جمعہ اور اتوار 4اور 6 دسمبر کو احتجاج کرنے کے فئصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا اور بروز جمعہ 4دسمبر دوپہراڑھائی بجے پرےس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اور ریلی کی شکل میں احتجاجی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرے گی اجلاس مےں پی ڈی اےم مےں شامل جماعتوں کے کارکنوں کو ہداےت کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے کی تیاری کرے گی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی بروقت شرکت کو یقنیی بنائیں
