خضدار(کوہ یار نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمارکن صوبائی اسمبلی میرمحمداکبرمینگل نے کہا ہے کہ لیویز فورس اور ایجوکیشن نان ٹیچنگ اسٹاف خضدار کی خالی آسامیوں پرتعیناتی میرٹ کے برخلاف ہوئے ہیں۔ قابل اور باصلاحیت امیدواروں کی حق تلفی کرکے ناانصافی کی گئی ہے جو کہ افسوسناک عمل ہے ہم جاری کردہ لسٹوں کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس طرح ناانصافی پر مبنی لسٹیں جاری کرنے سے حقداروں میں مایوسی پھیلے گی۔ مجھے خضدار کے ختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایسے امیدواروں کے شکایت نامے مل رہے ہیں جوکہ انٹرویو کے ہر مرحلے میں کامیاب تھے اور میرٹ پر آگئے تھے تاہم انہیں ان کا حق نہیں ملا اور وہ تعیناتی سے رہ گئے۔ ایک جانب میرٹ کی باتیں ہورہی ہیں اور پھر دوسری جانب ناانصافی عروج پر ہے جس سے پڑھے لکھے نوجوان کی حق تلفی و مایوسی میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ صوبائی حکومت کی اس طرح کے اقدامات سے نوجوانوں میں مذید بے چینی بڑھ رہا ہے اور شکوہ و شکایات میں اضافہ ہوگا صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ میرٹ پر آنے والے نوجوانوں کے مطالبے پر فوری طور پر عملدرآمد کریں امیدواروں کی میرٹ لسٹ میں شامل کرکے ان کی تعیناتی عمل میں لائی جائیں اگر اس طرح صوبائی حکومت وضلعی انتظامیہ ملی بھگت کرکے من پسند اشخاص کو نوازنے کی کوشش کرینگے ہمیں ہرگز برداشت نہیں صوبائی حکومت فوری جاری کردہ لسٹیں واپس لیں امیدواروں کی میرٹ لسٹیں جاری کریں اگراس طرح میرٹ کی پامالی کرینگے تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبورہونگے۔






