جو حکومت چینی کو قابو نہیں کرسکے وہ کورونا کو بھی کنٹرول نہیں کرسکتی، شاہد خاقان

جو حکومت چینی کو قابو نہیں کرسکے وہ کورونا کو بھی کنٹرول نہیں کرسکتی، شاہد خاقان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو حکومت چینی کو قابو نہیں کرسکے وہ کورونا کو بھی کنٹرول نہیں کرسکتی۔راولپنڈی میں مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے ایک کلو چینی کی خریداری کی 90روپے کی رسید دکھاتے ہوئے کہا کہ اس ڈاکے کے اصل ذمہ دار عمران خان، عثمان بزدار، ڈاکٹر عبدالحٖفیظ شیخ اور اسد عمر ہیں لیکن ان کا نام چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹس میں نہیں ملے گا۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ ہم کمیشن کے سامنے خود پیش ہوئے یہی بات بتانے کے لیے کہ جب تک کمیشن چینی کی قیمت میں اضافے کے ذمہ داروں وزیراعظم عمران خان، عثمان بزدار، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اس وقت کے اور موجودہ چیئرمین کو نہیں بلائیں گے تو کمیشن کا کوئی مقصد نہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر خواتین کے جھگڑے کا معاملہ چل رہا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوئی، پرچے بھی درج ہوگئے ہیں لیکن واقعے کے مرکزی کردار عثمان ملک کا کوئی ذکر نہیں ہے اسی طرح کمیشن کی رپورٹ میں مرکزی کردار عمران خان کا ذکر نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!