کورونا سے مزید 43 افراد انتقال کر گئے، 3119 نئے کیسز بھی رپورٹ

کورونا سے مزید 43 افراد انتقال کر گئے، 3119 نئے کیسز بھی رپورٹ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 44 افراد انتقال کر گئے جب کہ 3119 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔ پاکستان میں کورونا کی صورت حال بنتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3119 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی جب کہ 44 افراد انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی ہے جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 52 ہزار 359 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!