مردان میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے کیس میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ لڑکی کا دعویٰ ہے کہ اسے رشتہ داروں نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ایک شخص نے زبردستی نکاح بھی کیا۔ لڑکی کے والد سمیت عزیزوں نے ملزمان پر حملے کرکے دو افراد کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں لڑکی کا والد بھی شامل ہے۔
