دالبندین محمد بخش بلوچ سے – اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کے مرکزی کال پر دالبندین میں جمیعت علماء اسلام ف بلوچستان نیشنل پارٹی نیشنل پارٹی پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے گشت کرتے ہوئے شہید حمید بلوچ چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرگئی جلسے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نام نہاد سلیکٹڈ حکومت نے لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہیں ملک بھر میں مہنگائی کے مارے لوگ خود کشی کرنے پہ مجبور ہیں انھوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والے حکمران یہ بھول گئے کہ ریاست مدینہ کس کو کہتے ہیں یہ حکمران ریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے شرمندہ نہیں ہوتے جمہوری احتجاج عوام کآ حق ہیں مگر سلیکٹڈ حکومت کو جمہوری احتجاج سے بھی گھبراہٹ کا سامنا ہیں اور انہوں نے ملتان جلسے کو سبوتاژ کرنے کیلئے رہنماؤں و کآرکنوں کو گرفتار کرکے جلسے کو ناکام بنانے کی ناکام کوشش کی مگر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نڈر کارکنوں نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے جلسے میں شرکت کی انشاءاللہ 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اور عوام کی طاقت سے انشاءاللہ اس حکومت کا چلتا کریں گے
