عمران خان نے دعوت دیدی‘ اسمبلی میں آئیں اور ڈائیلاگ کریں ، شیخ رشید

عمران خان نے دعوت دیدی‘ اسمبلی میں آئیں اور ڈائیلاگ کریں ، شیخ رشید

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دعوت دی ہے اسمبلی میں آئیں اور ڈائیلاگ کریں ، عمران خان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو بتائیں کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، جن سے آپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ نواز شریف کے بیانیے کے مخالف ہیں ، مارچ میں سینیٹ کے الیکشن کے بعد عمران خان اور مضبوط ہوجائے گا، حالات جیسے بھی ہو ں پی ڈی ایم کو فائدہ نہیں ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارے چوہدری بھی مرجائیں تو مولانا فضل الرحمان کا قرعہ پھر بھی نہیں نکلے گا، استعفا دینے سے اسمبلی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ، کیوں کہ مجھے امید ہے سب لوگ استعفوں کی طرف نہیں جائیں گے ، یہ لوگ اراکین اسمبلی نہ رہے تو جیلوں میں سی کلاس ملے گی ، اس وقت ان لوگوں کو جیلوں میں اراکین اسمبلی ہونے کے باعث سہولتیں مل رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا نظریاتی اتحاد نہیں ہے، ان کا نظریہ ہے عمران خان نہ ہو، 13 دسمبر کو کوئی قیامت ہونے نہیں جارہی، عمران خان مینار پاکستان سے اوپر گیا تھا،یہ مینار پاکستان سے نیچے آئیں گے، ن لیگ سے اب ایک بڑا گروپ بنے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ غلطی ہوگئی نواز شریف ہاتھ سے نکل گیا اور سب کو گولی دے گیا لیکن شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز انتہائی سنجیدہ ہیں ، جب کہ آصف زرداری چھٹا بحری بیڑہ ہے،وہ حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے ، شوق سے اسلام آباد تشریف لائیں، سردی استقبال کرے گی ، جو فرماتے تھے آر ہوگا یا پار ہوگا، وہ بیچ منجدھار ہوگئے ہیں جب کہ منہگائی آپ کے غلط بیانیے کی وجہ سے تھی ، آپ چاہتے ہیں غریب کا بچہ کورونا سے خودکشی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!