سانحہ ڈنک کی مقتولہ شہید قرار ‘ ریاست کے ریاست بنانے کی اجازت نہیں دینگے ‘ ظہور بلیدی ‘ ضیاءلانگو

سانحہ ڈنک کی مقتولہ شہید قرار ‘ ریاست کے ریاست بنانے کی اجازت نہیں دینگے ‘ ظہور بلیدی ‘ ضیاءلانگو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تربت :صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میرضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ کسی کو ریاست میں ریاست بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے حکومت کی ذمے داری عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا سانحہ ڈنک میں ملوث عناصر کی ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی یارعایت نہیں برتی جائے گی واقعہ کے اصل ملزم کوگرفتار کیاگیاہے سانحہ میں شہید خاتون کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہے جبکہ واقعے میں زخمی معصوم بچی کا سرکاری سطح پر علاج جاری ہے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کہتے ہیں کہ سانحہ ڈنک میں مقتولہ کو سرکاری سطح پر شہید قرار دے دیا گیا ہے اور لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائےگا مقتولہ کی اہل خانہ خود کا تنہا نہ سمجھے حکومت بلوچستان ان کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑ ی ہے صوبائی وزیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میرضیااللہ اور صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی ایک روزہ دورے پر تربت پہنچے انہوں چند روز قبل تربت کے علاقے ڈنک میں گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاںبحق ہونے والی خاتون کے گھر گئے جہاں انہوں نے سانحہ ڈنک لواحقین کے گھر آمد فاتحہ خوانی اور تعزیت کی اس موقع پر رکن اسمبلی لالا رشید ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلی حکام بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!