پارلیمانی ممبران کا شکریہ‘تمام تر مراعات کو ٹھکرا کر قومی قرض ادا کیا ‘ سردار اختر جان مینگل

پارلیمانی ممبران کا شکریہ‘تمام تر مراعات کو ٹھکرا کر قومی قرض ادا کیا ‘ سردار اختر جان مینگل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے پارٹی کے پارلیمانی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی نے ہمیشہ قومی جمہوری سیاست کی اور بلوچستان کے قومی حقوق اور سرزمینِ بلوچستان کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کی ہم نے بلوچستان کے ساتھ ہونے والے نارواسلوک ،مِسنگ پرسن کا مسئلہ ہمارے وسائل اور ساحل پر ناجائز قبضہ تمام تر مراعات کو ٹھکرا کر اپنا قومی فریضہ ادا کر کے اس سدھرتی کا قرض ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں جنون نے BNP اور PDM کے فیصلے کے مطابق اپنے استعفی میرے پاس جمع کرائیں ،بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ قومی جمہوری سیاست کی اور بلوچستان کے قومی حقوق اور سرزمینِ بلوچستان کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کی ایوان میں یا ایوان کے باہر ہمارے ساتھیوں نے جس انداز میں آواز بلند کی شاہد ہی کسی سیاسی پارٹی نے کی ہو اس میں بلوچستان کے ساتھ ہونے والے نارواسلوک ،مِسنگ پرسن کا مسل ہمارے وسائل اور ساحل پر ناجائز قبضہ تمام تر مراعات کو ٹھکرا کر اپنا قومی فریضہ ادا کر کے اس سدھرتی کا قرض ادا کیا۔ مجھے فخر ہے بی این پی کے تمام ورکرز و بلوچستان کی عوام پر جنہوں نے ہم پر بھروسہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!