عوام کی امانت پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان

عوام کی امانت پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوہاٹ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ووٹ چوری کرکے حکومت کروگے تو سینہ تان کر تمہارے سامنے آئیں گے۔ کوہاٹ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کو عزت دو، عوام کے حقوق کا تحفظ کرو۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ملک میں صرف اسلام کا نعرہ لگے گا، باقی کسی کو نہیں مانتے، جب اسلامی قانون ملک میں نہ ہو، امن قائم نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام محترم شہری ہیں، ووٹ چوری کی اجازت نہیں ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کی امانت پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دیں گے ، عمران کی حکومت چور دروازے سے آئی ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ قوم کی عزت و ناموس کا خیال رکھا جائے، ملک میں آئین کی بالادستی کو ختم کیا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!