پی ڈی ایم  کا جلسہ، نون لیگیوں نے مینارِ پاکستان کے گیٹ کا تالا توڑ دیا

پی ڈی ایم کا جلسہ، نون لیگیوں نے مینارِ پاکستان کے گیٹ کا تالا توڑ دیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور : اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کل 13 دسمبر بروز اتوار کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں لاہور کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 کا تالا نون لیگی کارکنوں نے توڑ دیا۔ تالا توڑنے کے بعد نون لیگی کارکنوں نے اسٹیج کی تیاری کا سامان اندر پہنچا دیا جس کے بعد مینارِ پاکستان کے احاطے میں اسٹیج بنانے کا کام جاری ہے، مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں کرسیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
گزشتہ رات بارش کے بعد مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں بعض جگہ پر پانی موجود ہے، جلسہ منتظمین کی جانب سے گراؤنڈ کی صفائی کے لیے کام جاری ہے۔ PDMسے نمٹنے کیلئے وزیرداخلہ تبدیل، شیخ رشید داخلہ، حفیظ شیخ خزانہ، سواتی ریلویز، اعجاز شاہ نارکوٹکس کے وزیر ہوں گے جلسہ گاہ میں بجلی کے انتظام کے لیے جنریٹر پہنچا دیئے گئے ہیں، جلسے میں روشنی کے انتظامات کے سلسلے میں گراؤنڈ میں سرچ لائٹیں لگا دی گئی ہیں، جبکہ ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کے لیے بھی کام جاری ہے۔ مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ آنے کا سلسلے بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں کل 13 دسمبر کو جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!