نوشکی ۔مل کچکی چاہ کے معتبرین حاجی محمد اقبال حسنی ، حاجی ملک فتح محمد حسنی، حاجی فاروق محمد حسنی ،حاجی محمد حسین محمد حسنی، حاجی عزیز اللہ حسنی، حافظ منظور احمد محمد حسنی اور گل حسن حسنی و دیگر مل کے علاقے کچکی چاہ میں چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافے،انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور عوام کو تحفظ کی عدم فراہمی لیویز کی ناقص کارکردگی کے خلاف پریس کلب نوشکی میں پرہجوم اور ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہےکہ مل کے علاقے کچکی چاہ میں چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافے سے عوام میں خوف و ہراس اور امن وامان کی صورتحال انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرچکی ہے عوام مکمل عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں آئے روز چوری و ڈکیتی کے واقعات سے عوام گھروں میں محصور ہوچکے ہیں جبکہ لیویز اور ضلعی انتظامیہ امن و امان کی بحالی اور عوام کو تحفظ میں فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے لیویز چیک پوسٹ سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہوٹل اور دکانوں میں مسلسل نقب زنی کے واقعات میں لاکھوں روپے نقدی ،قیمتی سامان چوری کی جاچکی ہے اسکے علاوہ چوروں کے ہاتھوں زمیندار بھی محفوظ نہیں سولر پلیٹس سمیت قیمتی کیبل کے متعدد واقعات کے علاوہ موٹر سائیکل چوری کے بھی متعدد واقعات ہوچکے ہیں انتظامیہ اور لیویز کو مسلسل آگاہ کرنے کے باوجود علاقے میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے سے گریز کیا جارہا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔چوری کے واقعات میں انتظامیہ گرفتاری بھی کرتی ہے مگر ملزم چند دنوں میں واپس آزاد ہوجاتے ہیں ۔معلوم نہیں چور و ڈاکو بااثر ہیں یا پھر انہیں بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے یا پھر انتظامیہ کی ملی بھگت کے ذریعے چور آزاد کیے جاتےہیں ۔انہوں نے کہاکہ لیویز چیک پوسٹ عوام کو تحفظ قیام امن اور چوروں ڈاکووں کے خلاف کاروائی کے بجائے بھتہ خوری میں ملوث ہیں علاقے میں عوام کو تحفظ فراہم میں لیویز اور انتظامیہ مکمل ناکام ہوچکی ہے چوری کے واقعات علاقے کے لوگ اپنے لاکھوں کے قیمتی اشیاء اور رقم سے ہاتھ دھو چکے ہیں مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔انتظامیہ چوروں ڈاکووں کے خلاف کاروائی کے بجائے معصوم و بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے صرف خانہ پری کررہی ہے۔انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ ،سیکرٹری داخلہ کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء ڈپٹی کمشنر نوشکی اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ کچکی چاہ میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر چوروں کو قرار واقعی سزا دیکر عوام کو تحفظ و انصاف فراہم کرین بصورت دیگر علاقے کے مکین احتجاجا کوہٹہ تفتان شاہراہ پر غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا اور قومی شاہراہ بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ نوشکی پر عائد ہوگی ۔






