لاہور : نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے نتیجے میں پاکستان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ کی دوسری لہر کے دوران متعدد معروف شخصیات میں اس وبائی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل میں بھی کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔ مولانا طارق جمیل نے یہ بات اپنی ایک ٹوئٹ میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ میں بتایا کہ گزشتہ چند روز سے طبیعت خراب تھی اور ٹیسٹ کروانے پر کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے سے وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے لوگوں سے صحتیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
السلام علیکم ورحمة الله
گذشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے ،
اطبّاء کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔#tariqjamil— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 13, 2020
