آج پنجابیوں کو انگریزوں کا ساتھی قرار دیا گیا، اسد عمر

آج پنجابیوں کو انگریزوں کا ساتھی قرار دیا گیا، اسد عمر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں اردو کو قومی زبان ماننے سے انکار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک تقریر میں پنجابیوں کو انگریزوں کا ساتھی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی ہی میں قائد اعظم کے مزار کی بیحرمتی کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے لاہور کے جلسے پر اپنے ردعمل میں استفسار کیا کہ یہ لوگ اپنی چوری کی دولت بچانے کے لیے کس راستے پر چل پڑے ہیں؟ لاہور میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعدہ جلسہ عام پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہوریوں نے نہ آرکیا نہ پارکیا، بس پی ڈی ایم کی قیادت کولاچارکیا۔ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عوام نے جلسے میں شرکت نہ کر کے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں اگ رپی ڈی ایم اسٹیڈیم کےاندرجلسہ کرتی توان کے دعوؤں کی قلعی کھل جاتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!