اسلام آباد:چین ایک دفعہ پھر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کو پہنچ گیا ،چین پاکستان کو کرنسی سویپ معاہدے کے ذریعے ڈیڑھ ارب ڈالر دینے جا رہا ہے جس کے ذریعے پاکستان سعودی عرب کو قرضے کی واپسی کرے گا ۔ وزارت خزانہ کے مطابق چین نے ایک دفعہ پھر پاکستان کی مدد کر تے ہوئے کرنسی سویپ معاہدے کا سہارا لیتے ہوئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی پیشکش کر دی ،دونوں ملکوںکے درمیان بہت جلد کرنسی سویپ معاہدہ کو بحال کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔معاہدہ بحال ہوتے ہی پاکستان کو ایک بڑی رقم کرنسی سویپ معاہدے کے تحت مل جائیگی –تفصیلات کے مطابق پاکستان اگلے ہفتے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کر دے گا ،بین الاقوامی سیاست میں بدلتے حالات کے پیش نظر عرب ممالک کا رُخ دیگر ریاستوں کی طرف بڑھ رہا ہے ،جہاں عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں وہیں پاکستان پر بھی اس وقت اسرائیل کو تسلیم کرنے کا شدید دبائو ہے ،سعودی عرب کی طرف سے چند عرصہ قبل دئیے گئے قرض کی واپسی کے مطالبے پر چین نے پاکستان کا کام آسان کر دیا ہے ۔
