ایم بی بی ایس کی 350 جبکہ بی ڈی ایس کی نشستیں 50 جبکہ اقلیتی اور اسپیشل افراد 22 کرنے کا فیصلہ

ایم بی بی ایس کی 350 جبکہ بی ڈی ایس کی نشستیں 50 جبکہ اقلیتی اور اسپیشل افراد 22 کرنے کا فیصلہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت بلوچستان نے ایم بی بی ایس کی نشستیں 195 سے بڑھا کر 350 جبکہ بی ڈی ایس کی نشستیں 41 سے بڑھا کر 50 جبکہ اقلیتی اور اسپیشل افراد کے لئے کوٹہ 2 سے بڑھا کر 22 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے صوبہ میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے طب کے شعبے میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کو 195 سے بڑھا کر 350 جبکہ بی ڈی ایس کی نشستیں 41 سے بڑھا کر 50 کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ اقلیتیوں اور اسپیشل افراد کے لئے مختص میڈیکل نشستیں 2 سے بڑھا کر 22 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تمام تر سیٹیں ضلعی اور ڈویژنل میرٹ پر تقسیم ہونگی انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے بلوچستان میں صحت کے حوالے سے مسائل میں کمی واقع ہوگی حکومت بلوچستان کی ہرممکن کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!