راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے افغان مفاہمی عمل کےلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانسان میں ریزولیوٹ سپورٹ مشن (آر ایس ایم ) کے کمانڈر جنرل آسٹن سکوٹ ملر نے ملاقات کی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول خطے کی مجموعی صورتحال بالخصوص جاری افغان مفاہمتی عمل کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف نے ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے افغانستان میں قیام امن و استحکام کےلئے کردار کو سراہا اور یقین دھانی کرائی کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ۔وفد نے خطے میں امن کے مشترکہ مقاصد کےلئے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی انتھک کوششوں کی تعریف کی
