کوئٹہ:کوئٹہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ ایک اہلکار جان بحق دو افراد شدید زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق چاغی کے علاقے وڈ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے کی سبب لیفٹنٹ کرنل شعیب بٹ، لائس نائیک نصیب اللہ زخمی ہوگئے جبکہ حوالدار حشمت اللہ جان بحق ہوگیا جسکا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
