ڈیرہ بگٹی : سینئرصحافی اور روزنامہ جنگ کے نمائندے نصیر بگٹی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق نصیر بگٹی آج صبح ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں اپنے گھر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے، ان کی تدفین آج شام آبائی علاقے سوئی میں کی جائے گی۔ سینئرصحافی نصیر بگٹی ڈیرہ بگٹی سے روزنامہ کے نمائندے تھے
