نیب پی ڈی ایم قائدین کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ‘ حاجی زابد ریکی

نیب پی ڈی ایم قائدین کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ‘ حاجی زابد ریکی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: جمعیت علماءاسلام کے رکن اسمبلی ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے نیب کے ذریعے پی ڈی ایم قائدین کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان پر کرپشن کا ایک دھیلا بھی ثابت نہیں ہوسکا ہے سلیکٹڈ حکومت کرپشن کی آڑ میں پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ رکوانے کیلئے مذموم سازشیں کررہے ہیں حقیقی اپوزیشن جماعتیں نا اہل حکمرانوں کے کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی عوام کو ان نا اہلوں کے رحم وکرم پرچھوڑا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ رو ز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ حکمران پی ڈی ایم تحریک کو نیب کے ذریعے بلیک میل کیا جارہا ہے ہم آزادا ور شفاف الیکشن چاہتے ہیں ہمارے قائدین مولانا فضل الرحمان نے کوئی کرپشن نہیں کیا ہے یہ صرف لانگ مارچ کو روکنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے اگر بلوچستان میں شفاف انتخابات ہوتے تو جمعیت کی حکومت ہوتی ہم نے مولانا فضل الرحمان کے حکم پر بلوچستان میں قومی اور صوبائی اراکین نے اپنے استعفے جمع کرادیئے ہیں باقی پی ڈی ایم کے اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بھی اپنے استعفے اپنے قائدین کو جمع کرادیئے ہیں انہوں نے کہا کہ مرکز میں بلوچستان میںان ہاﺅس تبدیلی کی باتیں چل رہی ہیں عوامی نیشنل پارٹی کا بھی حق بنتا ہے کہ ا پنے استعفے جمع کروائیں گے اور مجھے امید ہے کیونکہ پی ڈی ایم تحریک کے وہ حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!