راولپنڈی : مقامی عدالت نے 12 سالہ معذور بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے ریلوے کالونی کے رہائشی 40 سالہ مجرم راجہ ایوب کو سزا سنائی۔ علاوہ ازیں مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں اسے 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ جج نے حکم نامے میں کہا کہ جب تک مجرم کی موت واقع نہ ہوجائے اسے تختہ دار پر لٹکا کر رکھا جائے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ راجہ ایوب کے خلاف جنوری 2019 میں تھانہ رتہ امرال میں زنا بالجبر کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
