تفتان ، 92 پاکستانی باشندے راہداری گیٹ پر لیویز فورس کے حوالے

تفتان ، 92 پاکستانی باشندے راہداری گیٹ پر لیویز فورس کے حوالے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تفتان (سلیم ساسولی)ایرانی سکیورٹی فورسز نے 92 پاکستانی باشندے ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ تفتان سے لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران میں جانے والے 92 پاکستانی باشندوں کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا جو بغیر سفری دستاویزات کے سفر کے دوران گرفتار کیے گئے تھے گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ نے گرفتار پاکستانیوں کو ماسک دئیے اس کے بعد انھیں تفتان قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا اور لیویز انتظامیہ کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!