کورنا وائرس سے  بے روزگار ی میں اضافہ اور  کاروباری سرکرمیوں کے متاثر ہو نے کا خدشہ ہے ،جام کمال

کورنا وائرس سے بے روزگار ی میں اضافہ اور کاروباری سرکرمیوں کے متاثر ہو نے کا خدشہ ہے ،جام کمال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم کور ونا وائرس کے دوسرے فیز سے گزر رہے ہیں اور لاک ڈاؤن کا مر حلہ گزر چکا ہے وائرس ہماری سوسائیٹی کا حصہ بن گیا ہے لوگ اس سے متاثر بھی ہو رہے ہیں اور صحتیاب بھی ہو رہے ہیں ہمیں مو جودہ صورتحا ل کو سامنے رکھتے ہوۓ آئیندہ بجٹ کی تیاری میں صحت کے شعبہ کی ترقی اور سماجی و معاشی ضروریات کو تر جیح دینا ہو گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہو تے ہوۓ کیا وزیراعلئ نے کہا کہ کورنا وائرس سے 40 فیصد بے روزگار ی میں اضافے اور 30 فیصد کاروباری سرکرمیوں کے متاثر ہو نے کا خدشہ ہے جس سے ملک کی معاشی و سماجی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہونگے وفاقی اور صوبائ حکومتوں کو بجٹ میں ان عوامل کو شامل کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ بے روزگاری میں اضافے سے نفسیاتی مسائل بھی اٹھیں گے اور امن وامان کے مسائل بھی پیدا ہونگے جن سے نمٹنے کے لیۓ وفاق اور صوبوں کو قابل عمل حکمت عملی بنانے کی بھی ضرو رت ہے وزیراعلئ نے کہا کہ کورنا وائرس سے بہت سے کاروبار بند ہو نگے جس کے پیش نظر بزنس کے نیۓ مواقعوں کو دیکھ کر انکی حو صلہ افزائ کرنا ہوگی وزیراعلئ نے اجلاس کی توجہ تعلیمی شعبہ کی بندش کی جانب مبذول کراتے ہوۓ کہا کہ آن لائن کلاسز کا اجراء تو کیا گیا ہے لیکن اس سے صرف 15 سے 20 فیصد طلباء فائدہ اٹھا سکتے ہیں لہزا قومی سطح پر تعلیمی سٹریٹیجی بنا ئ جاۓ وزیراعلئ نے بیرون ملک پاکستانیوں کی وطن واپسی کی تجویز کی حمایت کرتے ہوۓ زور دیا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا وطن واپسی پر ڈیٹا بیس بنا کر ان کے ٹیسٹ کے بعد گھر جانے دیا جاۓ وزیراعلئ نے افغانستان اور ایران سے منسلک صوبے کی سرحدوں پر باڈر مینیجمنٹ اور سہولیات کی فراہمی کے لیۓ وفاقی حکومت کی معاونت پر بھی زور دیا وزیراعلئ نے صحت کے نظام کی بہتری کے صوبائ حکومت کے مجوزہ پروگرام کے لیۓ وفاقی حکومت سے معاونت کی فراہمی کی درخواست بھی کی وزیراعلئ نے ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ ٹڈیوں کی بہت بڑی تعداد بلوچستان میں مو جود ہے جو پنجاب اور سندھ کی جانب جاۓ گی انہوں نے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ وفاق اور سندھ و پنجاب کی حکومتیں بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے میں معاونت فراہم کریں اور فضائ سروے کا بھرپور آغاز کیا جاۓ تو اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے وزیراعلئ نے بلوچستان کے لیۓ مزید وینٹیلٹر کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زود دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!