بلوچستان کے سرحدی علاقہ ضلع نوشکی میں ٹڈی دل بے قابو

بلوچستان کے سرحدی علاقہ ضلع نوشکی میں ٹڈی دل بے قابو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی (کوہ یار نیوز)بلوچستان کے سرحدی علاقہ ضلع نوشکی میں ٹڈی دل بے قابو، فصلات اور باغات تبائی کے دہانے پر، تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ٹڈی دل نےگزشتہ کئی ہفتوں سے تبائی مچادی ہے، زمینداروں کے فصلات کو تباہ کررہے ہیں،  نوشکی گردونواح میں دیہی علاقے گزنلی، کسانکوری، دربند، کلی قادر آباد، کلی نوکجو، کلی باغک، یوسی کیشنگی ، یوسی جمالدینی،  یوسی بادینی،  ڈاک انام بوستان سمیت احمدوال اور مل میں انگور کے باغات،  تربوز، خربوز، پیاز اور سبزیوں کے فصلات پر ٹڈی دل کا حملہ جاری ہے، ٹڈی دل کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں،  محکمہ زراعت کے پاس ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے لئے وسائل نہ ہونے کے برابر ہے، مشینری کی کمی ہے صرف ایک گاڑی ہے اسپرے کے لئیے،  جو کہ لاکھوں ایکڑ کے اراضیات پر اسپرے کرانا انکے بس سے باہر ہے، محکمہ زراعت نوشکی میں قائم کنٹرول روم اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے کام کررہی ہے، عید کے موقع پر بھی کنٹرول روم آفس کھلی رہی اور جہاں بھی ضرورت پڑی تو اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے کام جاری رکھی اور زمینداروں کی رہنمائی کرتے رہے ، اسپرے کے لئیے متعلقہ محکمے کے پاس  اسپرے کے لئیے ادویات کا اسٹاک ختم ہوچکی ہے، جبکہ دوسری جانب اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ نے ضلع نوشکی میں ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے کے لئیے حکام بالاء سے ائیر اسپرے کا مطالبہ کردیا ،علاوہ ازیں ٹڈی دل کے حملوں میں بے تحاشا اضافے اور بروقت اقدامات نہ ہونے سے زمینداروں میں سخت تشویش کالہر دوڑ گئی ہے، نوشکی کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع نوشکی میں ٹڈی دل کے حملوں کو فوری روکا جائے اور محکمہ زراعت کے مشینری ، اسپرے کے لئیے مزید گاڑیاں دی جائے ٹڈی دل کش ادویات فراہم کیا جائے، جہاں ضرورت پڑی تو ادھر جہاز کے ذریعے ائیر اسپرے کیا جائے ، تاکہ ٹڈی دل کے حملوں پر قابو پایا جاسکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!