بلوچ طلباءایکشن کمیٹی ،بلوچ طلباءکونسل  کا  آن لائن کلاسز کے اجراء کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان

بلوچ طلباءایکشن کمیٹی ،بلوچ طلباءکونسل کا آن لائن کلاسز کے اجراء کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچ طلباءایکشن کمیٹی ،بلوچ طلباءکونسل اسلام آبادکے عہدیداروں نے بلوچستان میں آن لائن کلاسز کے اجراءکے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان اضلاع میں جہاں انٹرنیٹ کی سہولیت میسر نہیں طلباءکو اپنے سمسٹرفریزکرنیکامشورہ دیا جارہا ہے ، حکومت آن لائن کلاسزکے اجراءسے قبل صوبے بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بحال کو یقینی بنائے ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرسیف بلوچ،اعجازبلوچ، آفتاب بلوچسلما ن ارسلا ن ودیگر نے پیر کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں بلوچ طلباءایکشن کمیٹی ،بلوچ طلباءکونسل اسلام آبادکے زیر اہتمام بلوچستان میں یکم جون سے آن لائن کلاسزکے اجراءکے فیصلہ کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے ملک کاتعلیمی نظام دوحصوں میں تقسیم ہوگیا ہے ایک حصہ اشرافیہ کے بچے شامل ہیں جبکہ دوسرا غریب اورپسے ہوئے طبقات کا ہے بلوچستان ، ڈی جی خان،خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان،کشمیرسمیت دیگر علاقوں کے طلباءدوسرے طبقہ کا حصہ ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت میسرنہیں تاہم حکومت وہاں آن لائن کلاسز کے اجراءکے منصوبے بنا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک کے دیگر جامعات میں زیرتعلیم طلباءجامعات سیل ہونے کے سبب اپنے گھروں کو جاچکے جہاں انٹرنیٹ اوربجلی جیسی بنیادی سہولت دستیاب نہیں ہے آن لائن کلاسزکے اجراءسے طلباءکے تعلیمی تسلسل میں خلل پیداہوگاایسی صورتحال میں ایچ ای سی کی جانب سے طلباءکے مسائل کاادراک کئے بغیریکم جون 2020سے آن لائن کلاسزکے اجراءکافیصلہ تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دورافتادہ علاقے تودرکنارصوبے کے بڑے علاقے قلات،تربت،پنجگور، آواران،سوراب،کوہلواورڈیرہ بگٹی میںانٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے حکومت وقت اورتعلیمی ادروں کے انتظامیہ کی جانب سے ایسے اضلاع جہاں انٹرنیٹ نہیں وہاں کے طلباءکو اپنے سمسٹرفریزکرنے کا مشورہ باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایچ ای سی کے فیصلوں سے یہ امر واضح ہے کہ بلوچستان، ڈی جی خان،خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان کے طلباءکواپنے سمسٹرفریزکراناہوںگے ،اگر حکومت آن لائن کلاسزکے اجراءمیں سنجیدہ ہے تو اپنے منصوبے پر نظرثانی کرکے تمام علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کرے بصورت دیگر بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ،بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آبادہرفورم پر آن لائن کلاسزکے اجراءکیخلاف جدوجہد کریگی اورانصاف کے حصول کیلئے عدلیہ سے رجوع کریںگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!