31اضلاع ٹڈی دل کی لپیٹ میں ہیں،محکمہ زراعت میں ایمرجنسی کر دی ہے ، قمبر دشتی

31اضلاع ٹڈی دل کی لپیٹ میں ہیں،محکمہ زراعت میں ایمرجنسی کر دی ہے ، قمبر دشتی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری زراعت قمبر دشتی نے کہا ہے کہ صوبے کے 31اضلاع ٹڈی دل کی لپیٹ میںہیںصوبے میں محکمہ زراعت میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے ،صوبے میں زرعی ٹیمیں تقریبا تین میں سے ایک حصے پر موجود ٹڈی دل کو تلف کرچکی ہیںنقصانات کا سروے جاری ہے جس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ،دس اضلاع میں فضائی اسپرے کیلئے این ڈی ایم اے سے جہاز مانگا ہے ۔ سیکرٹری زراعت قمبر دشتی کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ سال ایران اور انڈیا سے آنے والی ٹڈی دل نے یہاں فصلوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ انڈے بھی دئیے تھے ،بارشوں کے بعد اب ان کی افزائش ہوئی ہے ،روان سال انیس مارچ کو ایران سے ٹڈی دل کا ایک اور لشکر بلوچستان میں داخل ہوا جو اب صوبے کے 31اضلاع تک پہنچ گیا ہے ،سیکرٹری زراعت کے مطابق صوبائی حکومت اور محکمہ زراعت کی ٹیمیں ٹڈی دل کو تلف کرنے اورصوبے میں زرعی علاقوں میں باغات اور فصلوں کو بچانے کیلئے ہرممکن کوششیں کررہی ہیں،انہوں نے بتایا کہ سروے کے بعد زرعی ٹیمیں نے تقریبا تین میں سے ایک حصے پر موجود ٹڈی دل کو تلف کرچکی ہیں ، ٹڈی دل کے حملے سے ہونے والے نقصانات کا سروے جاری ہے جس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی سرحدی علاقوں میں ٹڈی دل کے خلاف مشترکہ کاروائی کیلئے بلوچستان حکومت کا دیگر صوبوں سے رابطہ ہے،سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ ٹڈی دل تلف کرنے والی ادویات خریدنے کیلئے این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز مہیا کردئیے ہیں ۔ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے صوبے میں محکمہ زراعت کی 181ٹیمیں کام کررہی ہیں ،دس اضلاع میں فضائی اسپرے کیلئے این ڈی ایم اے سے جہاز مانگا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!