کراچی: کراچی میں جہاز کے انجن میں خرابی کے باعث بلاول بھٹو کو آف لوڈ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ یکجہتی کیلئے کوئٹہ جا رہے تھے، جہاز کے انجن میں خرابی کے باعث آف لوڈ کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی ساتھ ہیں، روانگی کیلئے متبادل انتظامات کر رہے ہیں، ہزارہ برادری کے ساتھ یکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت کریں گے۔
Have been trying to reach Quetta with CM Sindh & Former PM Gillani. We’ve had to off load as the planes engine would not start. Trying to make other arrangements. PM must accept demands of the victims of terrorism protesting along with their dead for 5 days now. #HazaraKoJeenayDo
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 7, 2021
