نیب کی سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کرنے کی سفارش

نیب کی سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کرنے کی سفارش

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدے جانے کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدے جانے کی انکوائری بند کرنے کی تفتیشی ٹیم کی سفارش چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہے۔ نیب کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!