لاہور ، بچی کی لاش کی ٹیوشن سینٹر سے برآمدگی قتل یا خود کشی؟ معمہ حل نہ ہو سکا

لاہور ، بچی کی لاش کی ٹیوشن سینٹر سے برآمدگی قتل یا خود کشی؟ معمہ حل نہ ہو سکا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور میں نو جولائی کو ایک 10 سالہ بچی کی لاش ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے برآمد ہونے پر بچی کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم پولیس کے مطابق ابھی تک بچی کے قتل یا ریپ کے شواہد نہیں ملے۔ اچھرہ کے رہائشی ملک عدنان نے بتایا کہ ان کی تین بیٹیاں دو سال سے ایک خاتون کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتی تھیں۔ ملک عدنان کے مطابق ’جمعرات کی شام تینوں معمول کے مطابق پڑھنے گئیں۔ ٹیوشن سینٹر سے کال آئی کہ ان کی درمیان والی بیٹی نعیمہ واش روم میں بے ہوش ہو گئی ہے۔ ’جب ہم نے موقعے پر جا کر دیکھا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔‘ ’ہم نے اپنی بچی کو زندہ سلامت ٹیوشن پڑھنے بھیجا لیکن واپس لاش آئی تو پورے گھر میں قیامت ٹوٹ پڑی۔ بچی کے گلے پر رسی کا نشان تھا، ہمیں یقین ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔‘ ایس ایچ او تھانہ اچھرہ آصف مانگٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی شروع کر دی۔ ’شواہد جمع کیے گئے اور بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا، جس کی رپورٹ پیر کو موصول ہوگی، لیکن ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی پر تشدد یا ریپ کے شواہد نہیں ملے۔ ’ہاں گردن پر رسی کے نشان سے لگتا ہے کہ شاید یہ خود کشی کا واقعہ ہوسکتا ہے۔‘ انہوں نے مزید بتایا ’ہم نے بچی کے والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ’تفتیش بھی جاری ہے، اگر قتل یا ریپ ثابت ہوا تو ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!