ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں ان کے تین بیٹوں نے شرکت کی جب کہ امامت بڑے بیٹے نے کروائی تاہم ان کی جگہ سپریم لیڈر بننے والے مجتبیٰ خامنہ ای کی کمی محسوس کی گئی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این کے مطابق مبینہ طور پر ایران کے موجودہ سپریم لیڈر اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے غیر محسوس طور پر شریک ہوئے تھے۔ سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریب کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیوز میں مجتبیٰ خامنہ ای چہرے پر مسک لگائے موجود ہیں۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نماز جنزاہ کی امامت کرنے والے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای کے عین پیچھے ایک شخص ماسک لگائے اور سیاہ کیپ پہنے کھڑے ہیں۔ یہ شخص مصطفیٰ خامنہ ای کے عقب میں اس طرح کھڑے ہیں کہ ان کا چہرہ میت کے بالکل سامنے آجاتا ہے گویا وہ نماز جنازہ کے نائب امام ہیں۔






