نال: اسٹوڈنٹ سوسائٹی نال کے رہنماء وحید امان قلندرانی نے اپنے بیان میں پبلک لائبریری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے پبلک لائبریری کا قیام انتہائی ضروری ہے، نال کے طلباء کو مطالعاتی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے پڑھائی کا نظام نفی ہے کسی بھی معاشرے کو شعور دلانے میں لائبریری کا قیام ناگزیر ہے جس سے تعلیم کو بہتر انداز میں فنکشن بنایا جاسکتا ہے۔ انہون نے کہا کہ نال میں پبلک لائبریری بنانے کے حوالے سے کئی بار مطالبہ کیا گیا مگر کوئ دلچسپی لینے والا منظر عام پر نہیں آیا تاکہ آنے والے نسل کو تعلیم سے پروموٹ مل سکے، مطالعاتی نظام کو برقرار رکھنے کیلئے نال کے طلباء یکجا ہوکر پبلک لائبریری کے قیام کیلئے کیمپئن چلائیں ،انہون نے مزید کہا کہ پبلک لائبریری کے حوالے سے نال کے تمام طلباء کا ایک اہم اجلاس بلائیں گے جس میں مشترکہ اہم فیصلے کئے جاہینگے ،
