زراعت آفس نوشکی کے دروازے زمینداروں کے لیے بند

زراعت آفس نوشکی کے دروازے زمینداروں کے لیے بند

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

زمینداروں کو دروازے سے ہی چوکیدار حیلے بہانوں کے ذریعے چلتا کرنے لگا

زمیندار ٹڈی دل کے بعد زراعت آفس کے عملہ کی غیر انسانی رویے سے پریشان

ڈپٹی کمشنر نوشکی اور سیکرٹری زراعت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

نوشکی میں زراعت آفس زمینداروں کے لئے نو گو ایریا بن گیاہے ۔زمیندار ٹڈی دل کے فصلوں پر حملوں سے پریشانی کی صورت میں جب زراعت آفس نوشکی کا رخ کرتے ہیں تو وہاں غیر سنجیدہ آفس اسٹاف سے انکا واسطہ پڑ جاتا ہے زراعت آفس کے دروازے ٹڈی دل کے حملوں کے یلغار اور ایمرجنسی کے باوجود دن دیہاڑے بلاوجہ بند ہے جبکہ زمینداروں کا افسران اور عملہ تک رسائی منقطع کردیا گیا ہے۔گذشتہ روز ٹڈی دل حملوں سے پریشان جب احمد وال سے تعلق رکھنے والے مقامی زمیندار شیر جان سمالانی نے زراعت آفس نوشکی میں عملہ کو ٹڈی دل کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لئے دفتر کا رخ کیا تو آفس بند پڑا تھا جبکہ گیٹ پر تعینات ایک انتہائی غیر مہذب چوکیدار کا رویہ زمینداروں کے ساتھ انتہائی غیر مہزبانہ تھا جبکہ چوکیدار مقامی زمینداروں کو دفتر میں داخل ہونے ہی نہیں دیتا ۔مقامی زمیندار شیر جان سمالانی نے میڈیا کو بتایاکہ محکمہ زراعت کے نااہلی کے وجہ سے ضلع بھر میں زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ زراعت آفسیر اپنے دفتروں تک محدود ہوکر زمینداروں کا سامنا کرنے سے گریز کررہی ہے تاکہ پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کے جانب سے ملنے والے فنڈز کو استعمال کرنے کے بجائے کرپشن کا شکار بنایا جاسکے گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل دفتر جارہا ہوں مگر گیٹ سےہی چوکیدار زمینداروں کو جواب دیتا ہے دفتر کے دروازے بند جبکہ عملہ زمینداروں کو دروازے سے ہی جواب دیکر چلتا کردیتے ہیں ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری زراعت نوٹس لیکر نااہل و غیر ذمہ دار ڈپٹی ڈائریکٹر توسیعی سے نوشکی کے زمینداروں کو نجات دلائیں۔جبکہ زراعت کو ٹڈی دل سے ملنے والے لاکھوں روپے کے فنڈز کے کرپشن کا فوری تحقیقات کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!