جعفرآباد: پارلیمانی سیکریٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی انجینئر عبدالمجید بادینی نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کے ہمراہ ضلع جعفرآباد میں مختلف ذیلی کینالز کا دورہ کرکے پانی کی ترسیل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر محکمہ ایریگیشن مراد بخش مری کے بھی موجود تھے،جنہوں نے پانی کی موجودہ صورتحال، نہروں میں بہاو¿ اور کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی انجینئر عبدالمجید بادینی اور ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ہدایت کی کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ٹیل کے کاشتکاروں تک ذرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ کاشتکاروں کو ان کے مقررہ حصے کے مطابق پانی کی بروقت فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کے تحفظ اور کسانوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔اس وقت جعفرآباد کے ٹیل کے کاشتکاروں کو ذرعی پانی کمی کی وجہ سے شخت مشکلات درپیش ارہی ہیں جس کا تدارک ہونا انتہائی ضروری عمل ہے۔






