اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملکی گورننس ماڈل میں فوری اصلاحات اور تنظیمِ نو کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں جام کمال خان نے کہا کہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے گورننس میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر طرزِ حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ عوامی خدمت پر مبنی، مؤثر اور فعال نظامِ حکمرانی ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور تنظیمِ نو کے بغیر جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں۔ جام کمال خان نے 2018 کی اپنی گورننس سے متعلق پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات پر زور دیا ہے تاکہ ملکی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔






