ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی یاسمین لہڑی کے گھر آمد، والد کی عدم بازیابی پر تشویش

ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی یاسمین لہڑی کے گھر آمد، والد کی عدم بازیابی پر تشویش

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے والد کی عدم بازیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کے باعث یاسمین لہڑی کے والد تاحال بازیاب نہیں ہو سکے، جو انتہائی افسوسناک اور تشویشناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور لاپتا افراد کی بازیابی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یاسمین لہڑی کے والد کی فوری اور محفوظ بازیابی کے لیے مو¿ثر اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں تاکہ اہل خانہ کی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!